Brailvi Books

قسط25: بازو پر ٹیٹو(Tattoo) بنانا کیسا؟
1 - 39
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
بازو پر ٹیٹو (Tattoo)بنانا کیسا؟ (1) 
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ(۴۱صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔ 
دُرُود شریف کی فضیلت
فَرمانِ مصطفے ٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہے :جس نے کتاب مىں مجھ پر دُرُودِ پاک لکھا تو جب تک مىرا نام اس مىں رہے گا فرشتے اس کے لىے اِستغفار ( ىعنى بخشش کى دُعا) کرتے رہىں گے ۔  (2)     
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بازو پر ٹیٹو(Tattoo)ونقش ونگار بنانا کیسا؟ 
سُوال:بازو پر ٹىٹو (ٹَے ۔ ٹُو)(3)بنوانا کیسا ہے ؟ نیز بازو پر ٹیٹو اور نقش و نگار بنے ہوں تو کیا نماز  ہو جاتى ہے ؟   



________________________________
1 -     یہ رِسالہ ۲۲ رَبیع الآخر ۱۴۴۰؁ ھ بمطابق 29دَسمبر 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی)میں ہونے والے مَدَنی مذاکرے کا تحریری گلدستہ ہے ، جسے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے  ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ ‘‘ نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)     
2 -     معجمِ اوسط، من اسمه احمد، ۱ / ۴۹۷، حدیث:۱۸۳۵ دار الکتب العلمية  بیروت 
3 -     وہ نیلا یا سُرخ نشان جو بَدن کے کسی حصے پر گُدوایا جاتا ہے ۔  (فیروز اللغات، ص۴۶۴ مرکز الاولیا لاہور)